ایف پی سی سی آئی کی صدارت سندھ کا حق ہے ،محمد شیراز

ایف پی سی سی آئی کی صدارت سندھ کا حق ہے ،محمد شیراز

3برس میں غیر منتخب افراد کے زیرِاثر فیڈریشن کا تشخص متاثر ہوا، رہنما بی ایم پی

کراچی (این این آئی)بزنس مین پینل سندھ کے رہنما محمد شیراز نے بزنس مین پینل اور بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات 28-2026کیلئے زبیر موتی والا کو متفقہ صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کو خوش آئند قرار دیا۔اپنے بیان میں محمد شیراز نے کہا کہ بی ایم پی اور بی ایم جی کا اتحاد تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں ہے ، جبکہ زبیر موتی والا جیسے تجربہ کار کاروباری رہنما کی متفقہ نامزدگی پاکستان کی تاجر برادری کیلئے بڑی خوشخبری ہے ۔ بی ایم پی کے رہنماؤں میاں انجم نثار، ناصر حیات مگوں اور زکریا عثمان سمیت دیگر قائدین نے ایف پی سی سی آئی کی قیادت کرتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور ہر فورم پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔محمد شیراز کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے فیڈریشن پر غیر منتخب افراد کے اثر و رسوخ نے ایف پی سی سی آئی کے تشخص اور بنیادی مقصد کو نقصان پہنچایا، جبکہ اس دوران خوشامد کے کلچر کو فروغ دیکر میرٹ اور مسابقت کو متاثر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...