ابھی بینک کاوزیرِ خزانہ، ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کی قیادت سے اظہار تشکر

ابھی بینک کاوزیرِ خزانہ، ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کی قیادت سے اظہار تشکر

کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فائنانس بینک نے وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ سبزواری کا شکریہ ادا کیا ۔

بینک نے ایس ای سی پی کے کمشنرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سرمایہ کاروں کی شمولیت کو وسعت دینے اور سرمائے تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے ، نیز پی ایس ایکس کی قیادت کی ٹیم کا بھی آئی پی او بک بلڈنگ کے پورے عمل کے دوران تعاون پر شکریہ ادا کیا۔بک بلڈنگ کے مرحلے کے دوران بینک کو پیش کردہ شیئرز کے مقابلے میں تقریباً 1.6 گنا زیادہ بولیاں موصول ہوئیں۔ ان بولیوں میں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی فنڈز اور سرمایہ کاروں نے بھی حصہ لیا۔ بینک نے بین الاقوامی سطح پر ظاہر کی جانے والی اس دلچسپی کو پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کیلئے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...