ابھی بینک کا آئی پی او،ہدف سے 1.6 گنا زیادہ پیشکشیں موصول

ابھی بینک کا آئی پی او،ہدف سے 1.6 گنا زیادہ پیشکشیں موصول

کراچی (بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فائنانس بینک نے اپنے آئی پی او کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بک بلڈنگ کے عمل میں بک بلڈنگ ہدف سے 158 فیصد یعنی 1.6 گنا زائد پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔

بک بلڈنگ مرحلے کے بعد اب ریٹیل سرمایہ کار ائی پی او کیلئے 12 اور 13 نومبر کو درخواستیں دے سکیں گے ۔ ابھی مائیکروفنانس بینک کے آئی پی او میں 132 ملین شیئرز فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ آئی پی او کے لئے 15.00 روپے سے 22.50 روپے فی شیئر کی پرائس بینڈ رکھی گئی ہے ۔ مجموعی ایشو کا 75 فیصد حصہ بک بلڈنگ کے ذریعے اسٹریٹجک سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ بقایا 25 فیصد ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہے ۔ابھی مائیکروفنانس بینک اس آئی پی او کے زریعے حتمی پیشکش کی قیمت کے لحاظ سے 1.98 ارب روپے سے 2.97 ارب روپے تک کا فنڈز حاصل کرے گا۔ اس فنڈز سے بینک اپنے کاروبار میں وسعت کرے گا۔کے وژن کا بنیادی حصہ برقرار ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...