بینکوں کیلئے کیش ٹرانزیکشن رپورٹنگ کی نئی حد 3کروڑ مقرر

بینکوں کیلئے کیش ٹرانزیکشن رپورٹنگ کی نئی حد 3کروڑ مقرر

فوری طور پراطلاق ہوگا، پہلے حد2کروڑ روپے تھی، وزارت خزانہ، نوٹیفکیشن جاری اقدام مشکوک، کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے جائزے کے حکومتی فریم ورک کا حصہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بینکوں کے لیے کیش ٹرانزیکشن کی رپورٹنگ کی نئی حد مقرر کردی گئی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے نقد لین دین (کیش ٹرانزیکشن) کی رپورٹنگ کی حد 2 کروڑ روپے (20 ملین) سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے (30 ملین) کر دی۔ وزارتِ خزانہ نے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس (سی ٹی آر) کی حد میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نئے ضوابط کے مطابق بینکوں اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کو 3 کروڑ روپے یا اس سے زائد کی نقد ٹرانزیکشنز کی اطلاع فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دینا لازمی ہوگا۔ اس تبدیلی کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ و انسدادِ دہشت گردی فنانسنگ نے دی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس (STRs) اور کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے جائزے اور تجزیے کے حکومتی فریم ورک کا حصہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...