امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے بھی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ ملک میں فضائی ٹریفک مکمل طور پر معمول پر آگئی ہے، پرانے نظام سے نئے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام پر منتقلی کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش کے وقت 500 طیارے فضا میں موجود تھے، تاہم فضائی بحران کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کو جدید بنانے کے لیے کانگریس سے اضافی فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے استعمال ہونے والے پرانے مواصلاتی آلات کی تبدیلی ناگزیر ہے۔ اب تک 69 فیصد پرانے مواصلاتی آلات کو نئے ایئر ٹریفک کنٹرول نظام سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کی جدید کاری کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے۔ امید ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments