شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...