انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
عمان : (دنیا نیوز)انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 338 رنز کا ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
بھارت کی جانب سے لکشیا راجیش 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، آریا ویر سہواگ نے 58 رنز سکور کیے جب کہ وی کے ونیت نے 24 اور انوے ڈریوڈ نے 19 رنز بنائے، ارجن راجپوت نے 16، یشبردھن اور آرین ساوسانی نے 9، 9 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 337 رنز بنائے تھے، عثمان خان 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ عبدالقادر نے 80 اور کپتان فرحان یوسف نے 63 رنز بنائے۔
علاوہ ازیں دیگر بلے بازوں میں حیام خان نے 21، احمد حسین نے 17، نقاب شفیق نے 11 اور حمزہ ظہور نے 10 رنز سکور کیے۔
مزید برآں بھارت نے آخری گیند پر ہدف حاصل کرکے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments