ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
دوحہ: (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے ایران سےجنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملےکیے، حملوں میں ائیرپورٹ، بندرگاہیں، تیل وگیس مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جاسم البدیوی نے بتایا کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے، انہوں نےکشیدگی روکنے کی کوشش کی، ایران کو حملوں اور ان کےنتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
سیکرٹری کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں نیوکلئیر پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسے معاملات شامل ہونے چاہئیں۔
خلیجی ممالک نے امریکی حملوں میں مدد کی: ایرانی نائب سفیر
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر غلام حسین نے الزام کو مسترد کردیا۔
غلام حسین نے کہا کہ خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملوں میں واشنگٹن کی مددکی، امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو بھی جواب دہ ہونا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments