سینڈ پیپر معاملے پر محمد حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ بھی بال ٹیمپرنگ کے لیے سینڈ پیپر سکیندل کے معاملے پر بول پڑے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ سینڈ پیپر کے استعمال سے فائدہ اٹھانے والا ایک بولر اصل حقیقت سے انکار کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ نے اپنے بیان میں کسی بولر کا نام واضح نہیں کیا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے سٹار سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اس معاملے پر کہا ہے کہ بولرز کو معلوم ہوتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے یا نہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور تجربہ کار بولر جب گیند ہاتھ میں آتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ گیند کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے، اُمید ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...