میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے شیڈول کی منظوری دے دی، جس کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک امتحانات 2027 کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر سے 28 دسمبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے منظور کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے۔
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2027 کے نتائج کا اعلان 20 جولائی 2027 کو کیا جائے گا۔
امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس سے بچ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments