پنجاب کے ہر گاؤں کی ترقی کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کی اصولی منظوری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشحال دیہات پروگرام کے تحت صوبے کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

اپروگرام کے پہلے مرحلے میں 475 دیہات میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل خوشحال دیہات کمیٹی کے ذریعے کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خوشحال دیہات کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کریں گے۔ کمیٹی میں پانچ سرکاری اور چار نجی ارکان شامل ہوں گے، جبکہ چیئرمین یونین کونسل اور متعلقہ سب انجینئر کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومبر تک خوشحال دیہات کمیٹیوں کو گرانٹ کی پہلی قسط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے دوسرے مرحلے میں 2 ہزار دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر گاؤں میں پکی گلیاں اور سیوریج کا منظم نظام ان کا عزم ہے۔ شہر ہوں یا دیہات، اب پنجاب میں ہر جگہ ترقی یکساں ہوگی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں سب شامل ہیں اور سیاسی وابستگی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ ترقیاتی پروگرام اور مسائل کا حل پنجاب کے ہر علاقے کا حق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...