پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال
لاہور: (دنیا نیوز) مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اہم ملاقات کی۔
سردار لطیف کھوسہ نے چودھری پرویز الٰہی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک اچھا اور خوش آئند اقدام ہے، خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہو، کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے، سردار لطیف کھوسہ ایک انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت پارٹی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ لائحہ عمل اور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments