اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اجلاس کی میڈیا کوریج کے لیے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور صحافیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قائم کیے گئے میڈیا سینٹر کا مقصد ملکی اور غیرملکی صحافیوں کو اجلاس کی بروقت اور مؤثر کوریج کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو میڈیا سینٹر میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اشفاق احمد خلیل نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے ای سی او اجلاس کی مؤثر میڈیا کوریج یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں تیز رفتار انٹرنیٹ، خصوصی ڈیسک، جدید ڈیجیٹل سٹوڈیو اور پوڈکاسٹ سٹوڈیو کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ میڈیا بریفنگز کے لیے مخصوص کانفرنس رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں قائم خصوصی کلچرل پویلین اور مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلچرل پویلین میں پاکستان کی ثقافت کے خوبصورت رنگ نمایاں کیے گئے ہیں، جس سے غیرملکی مہمانوں اور صحافیوں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...