صنعتی نمائش کا اختتام، 150ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
ایسی نمائشیں معاشی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوتی ہیں ،چوہدری شافع
لاہور(آئی این پی )ایکسپو سینٹر جوہر ٹان میں تین روزہ 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو پرائیویٹ لمیٹڈ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لاہور کیمپس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ نمائش میں 150 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ، صوبائی وزیر نے مختلف ا سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ایسی نمائشیں صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں، گزشتہ اڑھائی سال میں پنجاب میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہمیشہ کے لیے بند کرا دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments