اسٹاک ایکسچینج،تیزی برقرار،انڈیکس 1068پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج،تیزی برقرار،انڈیکس 1068پوائنٹس بڑھ گیا

100انڈیکس 178542پوائنٹس پر بند ہوا،131ارب روپے منافع

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مثبت رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس ایک ہزار سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 131 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 385 ارب روپے ہوگئی  ،ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے سیشن کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس پر جاپہنچا۔ بعدازاں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے بینچ مارک انڈیکس نیچے آگیا۔  کاروباری سیشن کے اختتام سے قبل آنے والی تیزی نے بینچ مارک انڈیکس کو مثبت رفتار برقرار رکھنے میں مدد دی۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس1,068.43 پوائنٹس یا 0.60 فیصد اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 281 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 195 میں کمی اور 22  کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...