ابھی بینک اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ، حصص کی ٹریڈنگ شروع
روایتی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز، مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کا عزم
کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فنانس بینک کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ مکمل ہونے کے ساتھ حصص کی ٹریڈنگ شروع ہوگئی ۔ اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ بجانے کی روایتی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر ذیشان آر خٹک، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری، ووسٹوک ایمرجنگ فنانس اور اسپیڈ انویسٹ کے نمائندوں اور ابھی مائیکرو فنانس بینک کی قیادت نے شرکت کی۔ابھی مائیکرو فنانس بینک نے ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے 132 ملین حصص فروخت کئے جس میں سے 75 فیصد ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے اور 25 فیصد عام سرمایہ کاروں کو فروخت کئے گئے ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ابھی کے سی ای او عمیر انصاری نے کہا کہ آج کا دن ابھی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments