انفرااسٹرکچر سیس کو غیر آئینی قرار دینے کا خیرمقدم
سامان کی ترسیل پہلے ہی محصولات کے بوجھ تلے دبی ہے ، صدر سالٹ مینوفیکچررز
کراچی(بزنس ڈیسک)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین اسماعیل ستار نے وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے 19 نومبر 2026 کے فیصلے میں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سامان کی درآمد، برآمد اور بین الصوبائی ترسیل پر عائد انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کوعدالتی فیصلے میں طے شدہ حد تک غیر آئینی قرار دینے کا خیرمقدم کیا ہے ۔اسماعیل ستار کا کہنا تھا کہ سامان کی ترسیل پہلے ہی ٹول ٹیکس اور گاڑیوں پر عائد محصولات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ۔ ایسے میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک اور چارج لگانا صنعت کے ساتھ زیادتی تھی جوترسیل کی لاگت براہ راست قیمتوں اور مسابقت پر اثر ڈالتی ہے ۔انہوں نے عدالت کی اس تشریح کو اہم قرار دیا کہ محصول کی آئینی حیثیت اس کے مقصد سے نہیں، بلکہ اس بنیاد سے طے ہوتی ہے جس پر وہ لگایا جائے ۔ ان کے مطابق اس سے قانون سازی کے اختیارات کی حدود واضح ہوئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments