انڈر پاس صوفی برکت علی ؒکے نام منسوب
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جھال خانوآنہ چوک میں زیرتعمیر انڈرپاس کانام ’’صوفی برکت علی ؒانڈر پاس‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جھال خانوآنہ چوک میں زیرتعمیر انڈرپاس کانام ’’صوفی برکت علی ؒانڈر پاس‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق حضرت صوفی برکت علی لدھیانوی ؒنے دینی تبلیغ اور دعوت اسلام میں گرانقد خدمات انجام دینے کے علاوہ خدمت خلق اور خیراتی کاموں میں اعلیٰ بلند مقام حاصل کیا ۔ ان کا مزار شریف مرجع خلائق ،علم و عرفان کا سر چشمہ اور ذکر الہٰی کا منبع ہے ۔ وہ ملک کے بڑے فری آئی کیمپ کے بانی ہیں ۔ان کے نام پر‘‘صوفی برکت علی انڈر پاس’’بھی فیصل آباد کی نمایاں شناخت اورعوامی سہولت کا ذریعہ بنے گا۔