امریکہ ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں کر رہا، یہ جعلی خبر ہے: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہو رہی، یہ جعلی خبر ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے، مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کیلئے مشرق وسطی کے تمام فریقین اپنے عزم پر قائم رہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور سٹاکس میں اضافے کو پسند کر رہی ہیں، امریکہ کیلئے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور فتح حاصل ہو رہی ہے۔