امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور ایرانی بندرگاہوں کے تمام داخلی و خارجی راستے کھول دیے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق خلیج فارس میں تعینات امریکی بحریہ کسی بھی تجارتی یا دیگر بحری جہاز کا راستہ نہیں روک رہی، جس کے بعد خطے میں بحری آمد و رفت معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پانے تک امریکی بحریہ کے جنگی جہاز خطے میں موجود رہیں گے تاکہ سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے اور معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں