امریکا ایران معاہدہ: روس کا خیر مقدم، پاکستانی سہولت کاری کو سراہا
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم اور اس میں سہولت کاری پر پاکستان کو سراہا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس مذاکرات میں سہولت کاری اور پرامن حل کے لیے کام کرنے کے لئے پاکستانی اور قطری ثالثوں کی مؤثر کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکا اور ایران کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لئے طے پانے والے معاہدے کی تعریف کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم امریکی اور ایرانی حکومت کی جانب سے دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت میں بیان کردہ شرائط پر خلوص کے ساتھ عمل کرنے کے لئے ظاہر کئے گئے مضبوط باہمی عزم کو نوٹ کرتے ہیں۔