ایران کا تجارتی جہازوں کیلئے اجازت نامے جلد از جلد جاری کرنے کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کیلئے اجازت نامے جلد از جلد جاری کیے جائیں گے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس سٹریٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تجارتی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق درخواستوں پر تیز رفتاری اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرے تاکہ اس فیصلے کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

بیان کے مطابق اتھارٹی کی انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام درخواستوں کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور ان پر جلد جواب دیا جائے۔

ایرانی حکام نے مزید اعلان کیا ہے کہ آئندہ 60 روز تک اجازت ناموں کے لیے درخواست دینے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں