پنجاب میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا تجربہ فلاپ:مقررین

پنجاب میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا تجربہ فلاپ:مقررین

نئی ٹیکنالوجی پر جانے کیلئے وقت دیا جائے ،عبدالرزاق باجوہ،اشرف گجر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چودھری عبدالرزاق باجوہ ،سر پرست اعلیٰ چودھری اشرف گجر،چیئر مین سپریم کونسل حاجی الطاف،ڈویژنل صدرحاجی اسلام،جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سینئر نائب صدر میاں فرمان،سیکر ٹری فنانس میاں یوسف،جوائنٹ سیکر ٹری رانا صدیق بلو،رانا رشید،اکرم گجر،الماس چٹھہ اور دیگر نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی بھٹہ مالکان کیلئے وبال جان بن گئی ہے ۔ پنجاب میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا تجربہ فلاپ ہوگیا ہے ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا گیلے کوئلے کے استعمال سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کابلور بار بار ناکارہ ہونے سے بھٹہ مالکان کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ پنجاب میں چلنے والے اینٹوں کے بھٹے پر کوئلہ استعمال کیا جاتا ہے ، گیلا کوئلہ ہونے سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کابلور دو ماہ میں ہی ناکارہ ہو جاتا ہے ، ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت زگ زیگ ٹیکنالوجی میں مالی مدد کرے اور نئی ٹیکنالوجی پر جانے کیلئے وقت دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں