جڑانوالہ کو ضلع بنانے کیلئے کوشاں ہوں:نواب شیر وسیر
عوامی خدمت کا جذبہ ختم ہو ا اور نہ ہی ہو سکتا ہے ،اجتماع سے خطا ب
جڑانوالہ (نمائند ہ دنیا )جڑانوالہ کو ضلع بنانے کیلئے کوشاں ہوں،علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ، عوامی خدمت کرنے کی وجہ سے ہی آج تک ہمیں کامیابی ملی ہے ۔ عوامی خدمت کیلئے ہمیں کسی وڈیرے ، زمیندار یا سیاستدان کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ عوامی خدمت کا جذبہ کبھی ختم ہو ا اور نہ ہی ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے ملک نواب شیر وسیر نے جڑانوالہ شہر میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر تحریک انصاف فیصل آباد ملک ظفر اقبال کھوکھر،سٹی صدر ملک یاسررضا اعوان ٹیپو،چودھری علی تراب،ملک عرفان وسیر،عبدالرحمن وسیر،عمرفاروق،فیصل کھوکھر،مہر بشیر احمد لڑکا،اشرف ساہی،توقیر شاہ،ملک ذیشان شانی،میاں محمد افضل بھی موجود تھے ۔