گوجرہ :بازارو ں میں تجا وزات کی بھر مار ، پیدل چلنا محال
لڑا ئی جھگڑے کے واقعا ت بھی پیش آ نے لگے ،عوامی حلقوں کا آپریشن کامطالبہ
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )شہر کے بازارو ں میں تجا وزات کی بھر مار شہریو ں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر کے بازارو ں مین بازار ، قا ئد اعظم روڈ ، گلی ٹیپو سلطا ن ، گلی مسجد وا لی ، صرافہ بازار ، کپڑے والا بازار ، نیشنل بینک روڈ ، ملکا نوالہ بازار ، انار کلی بازار ، ڈاکخا نہ روڈ سمیت دیگر بازارو ں میں دکا ندارو ں نے فٹ پا تھ پر قبضہ کرکے دکا نیں بنا لیں سڑکو ں کے کنا رو ں پر چھا بڑی اور رکشہ مالکا ن کا قبضہ برقرار دکا ندارو ں نے دکا نو ں کے باہر پھٹے لگا کر ہزارو ں روپے کرایہ پر دے دیئے جس کے باعث بازار سکڑ کر رہ گئے شہریو ں کا پیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا جس کے باعث لڑا ئی جھگڑے کے واقعا ت بھی پیش آ نے لگے قا ئد اعظم روڈ پر فروٹ فروشو ں کا قبضہ کے باعث سارا دن ٹریفک کا پھنسے رہنا معمول بن گیا شہر میں نہ ہی میو نسپل کمیٹی کا عملہ اور نہ ہی ٹریفک پولیس نظر آ تی ہے جس کے باعث تجا و زات کنندگا ن من مرضی کرتے دکھا ئی دیتے ہیں عوا می حلقوں نے آ پریشن کامطالبہ کیا ہے ۔