پولیس مقابلے میں ڈاکوفرار

 پولیس مقابلے میں ڈاکوفرار

تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں پولیس نے چک 107 میں ٹیلی نار ٹاور پر واردات کرنے والے 4 ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں پولیس نے چک 107 میں ٹیلی نار ٹاور پر واردات کرنے والے 4 ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور قریبی فصل میں گھس گئے ، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے آپریشن کیا تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں