پٹرولنگ پوسٹ 284گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ پر خصوصی تقریب

پٹرولنگ پوسٹ 284گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ پر خصوصی تقریب

تقریب میں پٹرولنگ پولیس سٹاف، معززین علاقہ کی بھر پور شرکت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پٹرولنگ پوسٹ 284گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے بطور چیف گیسٹ جبکہ ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر سعید احمد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پٹرولنگ پوسٹ 284گ ب کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کو سونپ دیا ہے ۔ تقریب میں پٹرولنگ پولیس سٹاف، معززین علاقہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے کہا کہ پٹرولنگ پٹرولنگ پوسٹ 284گ ب کا قیام جرائم کی کی بیخ کنی میں سنگ ِ میل ثابت ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں