ناقص حکومتی پالیسیوں سے زندگی اجیرن بن گئی:راناثنااللہ

ناقص حکومتی پالیسیوں سے زندگی اجیرن بن گئی:راناثنااللہ

قربانیاں دینے والے ماتھے کا جھومر ،عثمان اشرف، بشارت الٰہی سے ملاقات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ۔ کڑے وقت میں قربانیاں دینے والے کارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ، عوام کو مہنگائی سے چھٹکارے کے سہانے سپنے دکھانے والے اب خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارصدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اﷲ نے چودھری عثمان اشرف گجر ڈویژنل آرگنائزر ضلعی صدر یوتھ ونگ فیصل آباد،چودھری بشارت الٰہی گجر ضلعی نائب صدرفیصل آبادسے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہا اب تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا احمق ہوگا۔ تحریک انصاف نے اقتدار پر قبضہ جما کر صرف اور صرف انتقامی سیاست کو ترجیح دی جس کا نتیجہ ملک میں لا قانونیت بے روز گاری کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں