سی پی او کی کھلی کچہری ،سائلین کے شکایات کے انبار

سی پی او کی کھلی کچہری ،سائلین کے شکایات کے انبار

بلوچنی،کھرڑیانوالہ،فیصل آباد(نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن نے ’’ انصاف آپ کی دہلیز پر‘‘کے مشن کے مطابق تھانہ بلوچنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

جس میں ایس پی جڑانوالہ سید غلام مصطفی گیلانی’ڈی ایس پی میاں خالد محمود’ایس ایچ او بلوچنی عاصم جہانگیر’ایس ایچ او کھرڑیانوالہ رائے محمد ارشد موجود تھے سائلین نے پولیس کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے ،جس پر سی پی او فیصل آباد نے متعلقہ افسروں کو فی الفور ان مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہر شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست ملاقات کرسکتا ہے ،عوام کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے شادی بیاہ پر آتش بازی اسلحہ کی نمائش وغیرہ کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں