چنیوٹ:2600 بوری گندم سمگل کرنے کی کو شش ناکام
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع سے باہر گندم کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔۔۔
گزشتہ رات محکمہ فوڈ نے ضلع سے باہر سمگلنگ کے لیے لیجانے والی 2600بوری گندم کو چیک پوسٹ پر پکڑ لیا گیا جسے فوری طور پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ کے گودام میں پہنچا دیا گیا اور ضلع سے گندم باہر سمگلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد آصف رجا نے گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے مزید بتایا کہ ضلع کی حدود سے باہر گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلع چنیوٹ کے تمام خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور اس حوالے سے 35چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ۔