جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں لر نر کیمپ کا افتتاح
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے چیف ٹریفک آفیسر مقصود لون کی زیر قیادت جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس غلام آباد میں ٹریفک آگاہی پروگرام کیا۔ سی ٹی او مقصود لون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا انعقاد ایجو کیشن یونٹ ٹریفک پولیس فیصل آباد اور پبلک ریلشننگ آفس کے زیر اہتمام ہوا۔ دیگر شرکاء میں شیخ جواد افضل شیخ عماد افضل چیف ایگز یکٹو آفیسرز میاں ندیم اشرف جنرل منیجر جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس انچارج ایجو کیشن یونٹ ڈاکٹر مبشر سعید باجوہ اور انچارج پبلک ریلشنز حشام بٹ ٹریفک پولیس فیصل آباد شامل تھے ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے خطاب کرتے کہا ٹریفک پولیس کا مشن ہے کہ ہر 18سال سے اوپر روڈ یوزر اور ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو۔ لائسنسگ کے حوالے سے ہمارے دفاتر 24/7عوام کیلئے کھلے ہیں اور ہمارا عملہ ہر پل تیار ہے ۔ ہم سب نے ملکر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی روش کو عام کرنا ہے تاکہ ہم سب حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر نے میزبانوں کے ہمراہ لر نر کیمپ کا افتتاح کیا اور سپورٹس کمپلیکس کی گرائونڈ میں انڈر 13و 16کھلاڑیوں کی ٹیموں سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔