شورکوٹ: آفیسرز کالونی سے موٹر سائیکل چوری ،نوٹس کامطالبہ

شورکوٹ: آفیسرز کالونی سے  موٹر سائیکل چوری ،نوٹس کامطالبہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )چور آفیسرز کالونی سے شہری کا موٹر سائیکل لے اڑے ۔ کلیم گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑ ی کرکے اندرگیا ۔۔

کچھ دیربعد آیا توچور موٹر سائیکل چراکرلے گئے تھے ۔تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔آفیسرز کالونی میں تحصیل کورٹس میں تعینات ججز اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل داروں کی رہائش گاہیں بھی ہیں سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے آئے روز بڑھتی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں