ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔

 ڈ ی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں