پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کی تشہیر پلاسٹک میٹریل کیساتھ

 پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کی تشہیر پلاسٹک میٹریل کیساتھ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کی تشہیر پلاسٹک میٹریل سے بنے پینا فلیکسز پر ہی کردی گئی۔۔۔

 شہر کے مختلف مقامات پر پلاسٹک کے استعمال سے زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق پلاسٹک میٹریل سے درجنوں پینا فلیکسز لگائے گئے ۔گزشتہ روز دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا گیا جس کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن نے کمشنر سلوت سعید کے نام سے تشہیر کی ارتھ ڈے کے تھیم پلانٹ بمقابلہ پلاسٹک کے عنوان اور پلاسٹک کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کی تشہیر پلاسٹک میٹریل سے بنے پینا فلیکسز پر ہی کردی گئی شہریوں کا کہنا تھاکہ میونسپل کارپوریشن کا اقدام اور کمشنر کی غفلت مضحکہ خیز ہے پلاسٹک کے نقصان کی تشہر کے لیے بھی پلاسٹک میٹریل کا استعمال سمجھ سے باہر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں