فیصل آباد کے شہریوں سے نواز شریف کا وعدہ وفا نہ ہوسکا

فیصل آباد کے شہریوں سے نواز شریف کا وعدہ وفا نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے فیصل آباد کے شہریوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔۔

 فیصل آباد میں میٹرو بس نہیں چلے گی شہریوں سے میٹرو کا وعدہ کرکے اربن ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے الیکشن سے پہلے الیکشن مہم کے لیے فیصل آباد کا دورہ کیا انہوں نے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں کارکنان اور شہریوں سے خطاب کرتے میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں فیصل آباد کے شہریوں کو میٹرو بس سروس دینے کا وعدہ کیا الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے سے فیصل آباد کے شہریوں میں وعدہ پورا ہونے کی امید جاگ اٹھی لیکن گزشتہ روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے فیصل آباد کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں اربن ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی پہلے مرحلے میں 110اربن بسیں 7 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی روٹس پر 400 بس سٹاپ ہونگے دوسرے مرحلے میں 8روٹس پر 81بسیں چلائی جائیں گی جبکہ تیسرے مرحلے میں 9روٹس پر 112بسیں چلائی جائیں گی ایک سال کیلئے 9733ملین روپے ڈیزل کیلئے مختص کیے گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اقتدار ملتے ہی نواز شریف اپنے وعدے کو بھول چکے ہیں اور میٹرو کی بجائے اربن ٹرانسپورٹ شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں