شہری کو بھتہ کی عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

شہری کو بھتہ کی عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھتہ خوروں کی جانب سے شہری کو بھتہ کی عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملت روڈ پر ملزم عثمان اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے گن پوائنٹ پر اس سے بھتے کا مطالبہ کیاگیا۔ جبکہ بھتے کی ادائیگی نہ کرنے پر ملز موں کی جانب سے گن پوائنٹ پر اسے جان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے بھتہ خوری کی دفعات شامل کرنے کی بجائے محض گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملز موں کو مبینہ طور پر ریلیف فراہم کی جانے لگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں