ڈی ڈی ای اوتحصیل چک جھمرہ کی اے ای اوز کیساتھ داخلوں پر میٹنگ

ڈی ڈی ای اوتحصیل چک جھمرہ کی  اے ای اوز کیساتھ داخلوں پر میٹنگ

چک جھمرہ (نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چک جھمرہ میڈم ناہید چھینہ نے اے ای اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔۔

 جس میں انہوں نے سکولوں میں نئے داخلہ ٹارگٹ حصول کے لیے ہدایات دیں کہ اپنے اپنے مرکز میں ہفتہ وار میٹنگ کریں اور سروے کرائیں تاکہ ٹیچرز انرولمنٹ ٹارگٹ کو بروقت پورا کر سکیں۔ انہوں نے اے ای اوز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے مراکز میں انسدداد ڈینگی مہم بھی انجام دیں۔سکولوں میں سپورٹس کا پیریڈ لازمی کرائیں اور ایکٹیوٹی بیس اور کریٹیکل تھنکنگ بیس ٹیچنگ پر فوکس کریں سکول اور ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں