سابقہ رنجش ، 2بھائیوں کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر دو بھائیوں کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔
تھانہ سمن آبادکے علاقے محلہ سمن آباد میں شاہد نامی شہری کے دو بیٹوں عبداللہ اور جنید کو ملزم اویس اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے قابوکرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ چھریوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔