ایڈوانس سیلری لینے پر بینک 57فیصد سود لینے لگے ، نوٹس لینے کامطالبہ

ایڈوانس سیلری لینے پر بینک 57فیصد  سود لینے لگے ، نوٹس لینے کامطالبہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ایڈوانس سیلری لینے رقم پر بینکوں نے سرکاری ملازمین سے57فیصد سودوصول کرنا شروع کردیا۔۔

 ، اگر کوئی ٹیچر 20 تنخواہیں کسی مجبوری کے تحت ایڈوانس تنخواہ8لاکھ لیتا ہے تو بینک ٹیچر سے سود کی مد پانچ سال میں چار لاکھ تریسٹھ ہزار زائد وصول کرتا ہے 8لاکھ کے ساتھ چار لاکھ تریسٹھ ہزار سود کے ساتھ ٹیچر یا سرکاری ملازم کو تقریباً 57فیصد سود کے ساتھ کل رقم 12لاکھ تریسٹھ ہزار ادا کرنا پڑ تی ہے جوانصافی ہے ۔ طاہر افضل وڑائچ مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین پنجاب ڈویژنل صدر اگیگا ،ظفر آ صف سینئرنائب صدر چوہدری اسلم نائب صدر ، انجم نائب صدرو دیگر عہدیداروں نے وزیر اعظم اور گورنرسٹیٹ بنک سے 57فیصد وصولی کا نوٹس لینے اور شرح سود مکمل ختم کرنے کامطالبہ کیاہے

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں