ٹی ایچ کیوہسپتال سے معذوری سرٹیفکیٹ اجرا،بورڈ تشکیل

 ٹی ایچ کیوہسپتال سے معذوری سرٹیفکیٹ اجرا،بورڈ تشکیل

پیرمحل (نمائندہ دنیا )نجی سوشل ویلفیئر سوسائٹی چک 319گ ب کی دو سال کی کاوشوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل میں معذوری سرٹیفکیٹ اجرا کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔۔

، ہر ماہ کے آخری بدھ والے دن بورڈ بیٹھا کرے گا تحصیل ہسپتال پیرمحل میں معذور افراد اپنا معائنہ کروا کر معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے ۔سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام ناصر محمود سلیمی صدر اور میاں خادم نائب صدر سوشل ویلفیئرسوسائٹی کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پیرمحل بلوا کر کئی سال سے کیمپ لگوائے جا رہے ہیں ۔جسکے تحت سیکڑوں افراد کے معذوری سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے پچاس سے زائد افراد کو مصنوعی اعضا لگوائے گئے درجن بھر معذور افراد کو کاروبار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں