آرٹس کونسل کا مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ ،انعامات تقسیم

 آرٹس کونسل کا مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ ،انعامات تقسیم

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسلفیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد ۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع جھنگ ایم عمیر نے آرٹس کونسل کی کاوش کو سراہا۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن اوصاف ، دوسری عاطف تیسری زین عباس نے حاصل کی ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن ابرار عالم نے انعامات تقسیم کیے ۔مقابلہ میں 100 سے زائد نوجوان گلوکاروں نے حصہ لیا اور سامعین سے خوب دادپائی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جھنگ نعیم لاشاری، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن عمران رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں