روٹی اور نان کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں ،مہنگے فروخت

روٹی اور نان کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں ،مہنگے فروخت

کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر)روٹی اور نان کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں ۔حکومتی احکامات نظر انداز نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔۔

، کمالیہ اور گردونواح کے ہوٹلوں اور تنوروں پرروٹی 16 کے بجائے 20، نان 20 کے بجائے 30 روپے میں فروخت ہورہاہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر روٹی کی قیمت 16 اور نان کی 20 روپے مقرر کی گئی تاہم اس حوالے سے تنور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا پرانے ریٹ پر مل رہا ہے ،ایل پی جی گیس کا ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے ، صرف کہنے سے روٹی اور نان سستا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ، جب تک حکومت آٹے او ر ایل پی جی کے نرخ کم نہیں کر یگی روٹی اور نان پرانی قیمت پر ہی ملیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں