گرانفروشوں کومعاف نہیں کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر آصف رضا

گرانفروشوں کومعاف نہیں کیا  جائے گا:ڈپٹی کمشنر آصف رضا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رواں ماہ میں گرانفروشوں کو 15لاکھ کے جرمانے ،394دکاندار گرفتار ۔۔

، ڈپٹی کمشنر آصف رضا کاکہناہے کہ مہنگے داموں اشیاء خورونوش، روٹی نان فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے ۔اس ضمن میں مجسٹریٹس نے رواں ماہ ضلع بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں 45102،انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے پر گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی2040شکایات پردکانداروں کوموقع پر ہی15لاکھ کے جرمانے کیے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں