سمندری:یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کا سستا گھی نایاب

سمندری:یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کا سستا گھی نایاب

سمندری (نمائندہ دنیا)یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کا سستا گھی نایاب،صارفین پریشان بازار سے مہنگے داموں خرید ری پر مجبورہیں ضروریات زندگی کی چیزوں پر مہنگائی کا طوفان ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتیں 500 روپے سے زائد ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155 روپے کے باوجود نایاب ہے ۔یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کا سستا گھی تاحال دستیاب نہیں،دال ماش کی قیمت 545، دال مونگ 322،ثابت مسور 394روپے ،کالے چنے 298،دال مونگ 377 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔یوٹیلیٹی سٹوروں پر چاول بھی 320 روپے کی بلند ترین قیمت پر دستیاب ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں