جھنگ:سیوریج اور نئے ڈسپوزل کی تعمیر پر کام جاری

جھنگ:سیوریج اور نئے ڈسپوزل کی تعمیر پر کام جاری

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سٹیزپروگرام کے کنٹریکٹرز، میونسپل کمیٹی،پبلک ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چار پوائنٹس پر کام جاری ہے ۔ ٹوبہ روڑ،شوگر ملز،اور کلمہ چوک کی طرف کام جاری ہے ۔ سیوریج اور نئے ڈسپوزل کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں اور کنٹریکٹرز کو کوارڈینیشن مزید بڑھا کر کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کنٹریکٹر کو مزید پائپ تیار کرنے اور میونسپل کمیٹی افسروں و کنسلٹنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت سیوریج منصوبہ مکمل ہونے پر ٹوبہ روڑ،غلہ منڈی، سول لائنز ، بیگ کالونی اور سٹیلائٹ ٹاون میں سیوریج کے مسائل حل ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں