تیز رفتار ی سے منع کرنے والے ٹریفک اہلکار پر تشدد

تیز رفتار ی سے منع کرنے والے ٹریفک اہلکار پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے سے منع کرنے پر مشتعل شہری نے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے امین پور بازار کے قریب تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے شہری کوروک کر اسکی گاڑی کا چالان کیا تو ملزم کی جانب سے ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرتے ہوئے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں