موسم کی تبدیلی اور غیر متوازن درجہ حرارت،بچوں میں بخار اور ڈائریا کا مرض پھیلنے لگا

موسم کی تبدیلی اور غیر متوازن درجہ حرارت،بچوں میں بخار اور ڈائریا کا مرض پھیلنے لگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے باعث بچوں میں بخار اور ڈائریا کا مرض پھیلنے لگا۔ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مجموعی طور پر روزانہ سینکڑوں بچے علاج کے لیے لائے جانے لگے ۔

 موسمی تبدیلی اور غیر متوازن درجہ حرارت کے باعث کمزور قوت مدافعت رکھنے والے بچوں میں بخار اور ڈائریا پھیلنے لگا۔ جس میں پیٹ کے مسائل اور بار بار بخار ہونے جیسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانی کی کمی ڈائریا کا سب سے بڑا سبب بن سکتا ہے ۔ منہ خشک ہونا، تھکاوٹ محسوس کرنا، ڈوبی ہوئی آنکھیں یا گال، سر ہلکا ہونا یا بے ہوش ہونا جلد کا سکڑنا بھی ڈائریا کی علامات میں شامل ہے جب کہ بار بار بخار ہونے جیسی علامات بھی سامنے آرہی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ڈائریا کسی انفیکشن یا پیراسائٹ کی وجہ سے ہوتا ہے تو علاج کے لئے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے ۔ تاہم اگر بخار کے ساتھ سردی لگنے کی بھی شکایت ہو تو فوری طور پر ملیریا کا ٹیسٹ کروائیں، اس کے ساتھ ساتھ مچھروں کی بہتات ہو نے سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا بھی کدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں