ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلااور ۔

انگلیوں پر نشانات لگاکر سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔سات روزہ انسداد پولیو مہم 29اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4910 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں