قبضہ گروپ کا حملہ ، پولیس آفیسر ، اہلکار ، محکمہ مال ملازمین زخمی

قبضہ گروپ کا حملہ ، پولیس آفیسر ، اہلکار ، محکمہ مال ملازمین زخمی

پیرمحل(نمائندہ دنیا )لاہو ہائیکورٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، قبضہ گروپ کے حملہ سے پولیس آفیسر و اہلکار اور۔۔

 محکمہ مال کے ملازمین زخمی ہو گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ نے لا ہور ہا ئی کورٹ کے حکم پر صو بائی حکو مت کی ملکیت 354کنال اراضی کو مبینہ طور پر غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تحصیل کے گا ئوں 754گ ب کا رخ کیا تو آپریشن کا آغاز ہو تے ہی ڈنڈوں سے لیس متعدد افراد نے حملہ آورہو تے ہو ئے تھا نہ اروتی کے سب انسپکٹر دلدار ایلیٹ فورس کے اہلکاروں اور محکمہ مال کے بھی متعدد ملازمین کو ڈنڈے برسا کر شدید زخمی کر ڈالا ۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہو ئے مذ کورہ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین اور نگرانی کر نے والے افسروں نے بھاگ کر اپنی جا نیں بچا ئیں جبکہ حملہ آور افراد کی جانب سے سرکاری گا ڑیوں کو بھی نقصان پہنچایاگیا ۔مزاحمت کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کی دیگر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال اروتی منتقل کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ گروہ کے حملہ سے اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ محفوظ رہے ۔واضح رہے کہ صو بائی حکو مت کی ملکیت اراضی کو قبضہ گروپ سے واگزار کروانے کے لئے اہل دیہہ نے لا ہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں