پاکستانی بینک ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولیں:جمال بیکر

پاکستانی بینک ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولیں:جمال بیکر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں جبکہ اس سلسلہ میں ایتھوپیا کی حکومت ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے پر تیار ہے ۔

یہ بات پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا میں پاکستانی بینک کا قیام ان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اور اس مقصد کیلئے مقامی بینکرز سے رابطوں میں ہیں۔ بینک کا قیام پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس کے بعد لوگ دوبئی کی بجائے ایتھوپیا کے ذریعے تجارت کرنے کو ترجیح دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیانے کراچی اور عدیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور کو بھی عدیس اباباسے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ فیصل آباد اور سیالکوٹ سے بھی ایتھوپین ائیر لائنز کی پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں